مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق شرح سود میں اعشاریہ 5 فیصد کی کمی کردی،اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد شرح سود سود 11 فیصد کی سطح سے کم ہوکر 10.5 فیصد کی سطح پر آگئی ۔
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹی بینک آف پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 500 بیس پوائنٹس کی کمی کردی جس کے بعد شرح سود 11 فیصد کی سطح سے کم ہوکر 10.5 فیصد کی سطح پر آگئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ گزشتہ 4 جائزوں کے دوران 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا تھا، تاہم اب اس میں اعشاریہ 5 فیصد کی کا اعلان کیا گیا ۔
مئی 2025ء میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد پر لایا تھا، جس کے بعد سے اب تک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔


