ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے پولیس جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ایس ایس پی طارق محمود خان نے عید کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔
انہوں نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے حوصلے بلند کیے اور ان کے مسائل بھی سنے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کے لیے پولیس کے جوان اپنی خوشیاں قربان کر کے خدمات انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔ ایس ایس پی نے جوانوں کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے ان کی یہ قربانی بے مثال ہے۔