سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، بارش سے متاثرہ میچ کو 12،12 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا جس میں میزبان ٹیم کے 161 رنز کے جواب میں پاکستان نے 8 وکٹوں پر 146 رنز بنائے ۔
سری لنکا کے دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا گیا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش سے متاثر ہوا اور اسے 12،12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ تھا ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز بنائے، کپتان دوسان شناکا نے جارحانہ 34 اور کوسال مینڈس نے 30 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3، نسیم شاہ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی اور میچ 14 رنز سے ہار گئی ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 12 گیندوں پر جارحانہ 45، محمد نواز 28 اور خواجہ نافع 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
سری لنکا کی جانب سے ہسا رنگا نے 4 اور متیشا نے دو وکٹیں حاصل کیں، وننیندو ہسارنگا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا اور دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔


