Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پی آئی اے کی نجکاری کب ہوگی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کردیا

    دسمبر 3, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری 2026 کو پولنگ ہوگی،اعلامیہ جاری

    دسمبر 3, 2025
    پوٹھوہار

    سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

    دسمبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»کھیل»جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے برابر
    کھیل اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے برابر

    اکتوبر 23, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    South Africa beat Pakistan in second Test match, level series 1-1
    پاکستان کے 68 رنز کا ہف جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں باآسانی پاکستانی ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہراکر دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پاکستان کا 68 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے  ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی ۔

    کھیل کے چوتھے روز سب سے پہلے پاکستان کے بابراعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دیگر بیٹرز بھی پویلین لوٹ گئے ۔

    محمد رضوان 18،  سلمان علی آغا 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے، آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

    پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز پر آوٹ ہوئی اور یوں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف ملا، جسے مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے قنصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی اور سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ایڈم مارکرم 42 رنز جب کہ ٹرسٹن اسٹبز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ریان ریکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، لاہور میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دی تھی ۔

    جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کو مین آف دی میچ اور موتو سامی کو پلئیر آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا ۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے، یوں مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
    Next Article تحریک لبیک پاکستان پر ايک بار پھر پابندی لگادی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر سہ فریقی سیریز جیت لی

    نومبر 29, 2025

    سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو 6 رنز سے شکست دیدی

    نومبر 27, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پی آئی اے کی نجکاری کب ہوگی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کردیا

    دسمبر 3, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری 2026 کو پولنگ ہوگی،اعلامیہ جاری

    دسمبر 3, 2025
    پوٹھوہار

    سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

    دسمبر 3, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ میں وادی سرن کے سیاحتی مقام پر لاوارث لاش برآمد

    دسمبر 3, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    فیچرڈ

    مانسہرہ میں وادی سرن کے سیاحتی مقام پر لاوارث لاش برآمد

    دسمبر 3, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی

    نومبر 28, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پی آئی اے کی نجکاری کب ہوگی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کردیا

    دسمبر 3, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری 2026 کو پولنگ ہوگی،اعلامیہ جاری

    دسمبر 3, 2025
    پوٹھوہار

    سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

    دسمبر 3, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.