Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار

    جنوری 23, 2026
    خاص خبریں

    ہزارہ، چترال، گلگت بلتستان،کشمیر، بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،35 زخمی، کئی سیاح محصور

    جنوری 23, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث مجموعی طور پر 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے

    جنوری 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ہزارہ، چترال، گلگت بلتستان،کشمیر، بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،35 زخمی، کئی سیاح محصور
    خاص خبریں جنوری 23, 2026

    ہزارہ، چترال، گلگت بلتستان،کشمیر، بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،35 زخمی، کئی سیاح محصور

    جنوری 23, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Snowfall in the mountains of Hazara, Chitral, Gilgit-Baltistan, Kashmir, and Balochistan, 2 people killed, 7 injured, many tourists stranded in various accidents
    ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بارش اور برفباری کے باعث 100 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا اور  سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے  سیاح محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہو گئے ۔

    مانسہرہ:خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ، بالائی گلیات، شانگلہ، لوئر دیر، مہمند، کالام، اورکزئی، چترال اور خیبر میں بھی شدید برفباری ہوئی۔ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بارش اور برفباری کے باعث 100 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 35 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔

    شانگلہ میں برفباری کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ چترال میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، ناران میں 6 انچ اور شوگران میں ڈیڑھ انچ برف پڑچکی ہے، جہاں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں ۔

    گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ تک برفباری ہوچکی ہے جس کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ہنزہ اور نگر میں بھی برفباری ہوئی جب کہ چیپورسن میں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔

    چلاس، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ، داریل اور تانگیر میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔

    علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مری میں برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے جزوی طور پر بند کر دی گئی ۔

    دوسری جانب وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں  ریسکیو1122 ٹیموں کا متاثرین کے لیے آپریشن  جاری ہے ، جہاں اہل کار برف میں پھنسے افراد اور گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں ۔

    ترجمان کے مطابق علاقہ سندانہ کے مقام پر پھنسے تقریباً 20  گاڑیوں میں سوار 55 متاثرین کو ریسکیو کرلیا گیا، ان کارروائیوں میں خیبر، پشاور، صوابی اور نوشہرہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

    اُدھر بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفانی طوفان جاری ہے، زیارت جانے والی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ زیارت شاہراہ پر پھنس گئی ہیں جب کہ چمن کے گردونواح میں 100 سے زائد سیاح گاڑیوں میں موجود ہیں۔ این 50 شاہراہ پر مختلف مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ، جس سے بین الصوبائی آمدورفت معطل ہو گئی ۔

    این 50 شاہراہ پر برف اور شدید پھسلن کے باعث 9 مختلف حادثات پیش آئے جن میں 27 افراد زخمی ہوئے، کوژک ٹاپ پر سائیبرین ہواؤں کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا، جس سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

    شیلاباغ کے قریب پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی جس سے سردی میں اضافہ اور شہری علاقوں میں مشکلات پیدا ہوئیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں بارش کے باعث مجموعی طور پر 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے
    Next Article ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار

    جنوری 23, 2026

    خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث مجموعی طور پر 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے

    جنوری 22, 2026

    برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی منظوری

    جنوری 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار

    جنوری 23, 2026
    خاص خبریں

    ہزارہ، چترال، گلگت بلتستان،کشمیر، بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،35 زخمی، کئی سیاح محصور

    جنوری 23, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث مجموعی طور پر 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے

    جنوری 22, 2026
    بین الاقوامی

    برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی منظوری

    جنوری 22, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 21, 2026

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    خاص خبریں

    مانسہرہ اور اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع برارکوٹ کے علاقے میں صبح کالج…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال: پنڈ مہری میں فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ افراد قتل

    جنوری 22, 2026
    خاص خبریں

    چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    جنوری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار

    جنوری 23, 2026
    خاص خبریں

    ہزارہ، چترال، گلگت بلتستان،کشمیر، بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،35 زخمی، کئی سیاح محصور

    جنوری 23, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث مجموعی طور پر 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے

    جنوری 22, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.