ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفباری کی وجہ سے شوگران روڈ پر سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی تھیں جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگران روڈ پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی آسانی کیلئے برف صاف کی جا رہی ہے، شوگران روڈ پر کے ڈی اے کی مشینری نے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مانسہرہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی رہنمائی اور مدد کیلئے وادی کاغان میں سٹاف اور مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔