ملک میں بھر میں انٹرنیٹ سروس سست رفتاری سے چلنے کی وجہ سے کئی لوگوں کا فی نقصان ہو چکا ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ نے طلب کرلی ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کمیٹی ارکان نے انٹرنیٹ سست روئی کا معاملہ اٹھا دیا۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سست ہونے سے کم از کم 50کروڑکا نقصان ہوا ہے۔
سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں کوئی تکنیکی مسئلہ ہوسکتا ہے جو جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔
سینیٹ کمیٹی نے انٹرنیٹ سست روئی سےہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی اور 2 ہفتوں کے اندر اندرانٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔