Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد کی مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    دسمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»ڈیڑھ لاکھ ہنرمند پاکستانی نوجوان بیلاروس بھیجے جائیں گے،دونوں ممالک میں اتفاق
    بین الاقوامی اپریل 11, 2025

    ڈیڑھ لاکھ ہنرمند پاکستانی نوجوان بیلاروس بھیجے جائیں گے،دونوں ممالک میں اتفاق

    اپریل 11, 2025Updated:اپریل 11, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    skilled Pakistani youth to be sent to Belarus, both countries agree
    پاکستان اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان سے 150,000 سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچے جہاں میزبان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

    استقبالیے کے بعد تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے حکام نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔ پاکستان اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

    پاکستان کےٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت کے درمیان بھی معاہدا ہوا، بیلاروس کے محکمہ پوسٹ اور پاکستان پوسٹ کے درمیان بھی معاہدہ ہوا جس کا مقصد پوسٹل آئٹمز کے درمیان سہولیات پیدا کرنا ہے،اس دوران مختلف شعبہ جات میں بھی دونوں ممالک کے درمیان ایم او یوز پر دستخط ہوئے ۔

    قبل ازیں بیلا روس کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان بیلا روس کے ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ پاکستان سے 150,000 سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

    دونوں کے درمیان طے پایا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائےگا، دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھایا جائے گا ۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہء خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں میں حالیہ مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔

    بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی ۔

    صدر لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان بزنس فورم تجارت کےفروغ کےلیے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اوراقتصادی تعاون کےمواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے ۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدربیلاروس کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، صدرالیگزینڈرلوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔

    وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 10 کا افتتاحی تقریب کےساتھ آغاز، قومی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
    Next Article پی ایس ایل 10، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    دسمبر 12, 2025

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

    دسمبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد کی مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

    دسمبر 12, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 9, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر ورده سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار

    دسمبر 9, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد کی مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    دسمبر 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.