Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج نے گلگت بلتستان میں 66 کلومیٹر روڈ ٹریک کا ایک اور منصوبہ مکمل کرلیا

    اکتوبر 8, 2026
    خاص خبریں

    وزيراعلیٰ نے لانگ مارچ کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیوں کیا؟ سہیل آفریدی سے جواب طلب

    اکتوبر 8, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت

    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»ترقی»وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت 18.2 ارب روپے کے سولر ہوم سسٹم منصوبے کا جائزہ اجلاس
    ترقی جولائی 17, 2026

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت 18.2 ارب روپے کے سولر ہوم سسٹم منصوبے کا جائزہ اجلاس

    جولائی 17, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت 18.2 ارب روپے کے سولر ہوم سسٹم منصوبے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

    اجلاس میں منصوبے کی پیشرفت اور آئندہ حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 2 لاکھ 75 ہزار غریب خاندانوں کو مفت سولر ہوم سسٹم فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے محکمہ توانائی کو ہدایت دی کہ سولر سسٹمز کی تقسیم اور تنصیب کا عمل مزید تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔

    بریفنگ کے مطابق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 18 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور اس کے تحت 2 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

    منصوبے سے ایک لاکھ 32 ہزار آف گرڈ جبکہ ایک لاکھ 43 ہزار آن گرڈ صارفین فائدہ اٹھائیں گے۔

    ہر مستحق خاندان کو 180 واٹ کا سولر پینل، لیتھیم بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

    اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں 11 ہزار 571 سولر ہوم سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔

    گھوٹکی، عمرکوٹ، شہید بینظیر آباد، دادو، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں تنصیب کا عمل جاری ہے۔

    حکام کے مطابق منصوبہ اپریل 2025 میں شروع ہوا تھا اور اسے جون 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

    قومی توانائی و ٹرانسپورٹ کارپوریشن سولر کٹس فراہم کر رہی ہے اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن تنصیب، دیکھ بھال اور دو سالہ وارنٹی کی ذمہ دار ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سولر کٹس کی تقسیم شفاف، منصفانہ اور مؤثر انداز میں یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ تنصیب کے معیار، تکنیکی معاونت اور دیکھ بھال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

    آف گرڈ آن گرڈ بی آئی ایس پی سندھ سندھ حکومت سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن سولر پینل سولر ہوم سسٹم غریب خاندان قابل تجدید توانائی کراچی محکمہ توانائی سندھ مراد علی شاہ مفت سولر سسٹم
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں اور اطراف میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک
    Next Article پنجاب کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری، ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پراجیکٹ
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پاک فوج نے گلگت بلتستان میں 66 کلومیٹر روڈ ٹریک کا ایک اور منصوبہ مکمل کرلیا

    اکتوبر 8, 2026

    وزيراعلیٰ نے لانگ مارچ کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیوں کیا؟ سہیل آفریدی سے جواب طلب

    اکتوبر 8, 2026

    ریلوے اراضی کمرشل بنیادوں پر استعمال کرکے ایم ایل ون کی تعمیر کا فیصلہ

    اکتوبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج نے گلگت بلتستان میں 66 کلومیٹر روڈ ٹریک کا ایک اور منصوبہ مکمل کرلیا

    اکتوبر 8, 2026
    خاص خبریں

    وزيراعلیٰ نے لانگ مارچ کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیوں کیا؟ سہیل آفریدی سے جواب طلب

    اکتوبر 8, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت

    اکتوبر 8, 2026
    حکومت

    ریلوے اراضی کمرشل بنیادوں پر استعمال کرکے ایم ایل ون کی تعمیر کا فیصلہ

    اکتوبر 7, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات، سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک فوج نے گلگت بلتستان میں 66 کلومیٹر روڈ ٹریک کا ایک اور منصوبہ مکمل کرلیا

    اکتوبر 8, 2026
    خاص خبریں

    وزيراعلیٰ نے لانگ مارچ کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیوں کیا؟ سہیل آفریدی سے جواب طلب

    اکتوبر 8, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت

    اکتوبر 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.