مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے جوابی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں
اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سا لمیت اور شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔ پاکستان نے امن و سلامتی کے لیے موزوں سفارتی اور فوجی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن مرگ بر قوم ہماری بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔