ہفتہ کو بھڑکنے والی جنگل کی آگ نے ہری پور کے خوبصورت مکھنیال جنگلاتی سلسلے میں پودوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
تاہم گاؤں والوں اور پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ لگنے کا پہلا واقعہ بدھ کے روز نیلن بھوٹو گاؤں میں رپورٹ کیا گیا جہاں کچھ لوگوں نے ڈیانو ویلی پکنک پوائنٹ کے قریب جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور سوکھی ہوئی گھاس میں اچانک آگ لگ گئی جس نے کئی ایکڑ جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق جنگل کی آگ نے نئے اور پختہ دونوں درختوں کو نقصان پہنچایا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے جنگلات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ "آگ نیلن بھوٹو کے نجی جنگل میں بھڑک اٹھی اور محفوظ جنگل میں پھیل گئی، جس سے تقریباً 15 ہیکٹر جنگلات کو نقصان پہنچا۔”