غذر ایکشن کمیٹی نئی کابینہ کا انتخاب، مقصد شاہ چیئرمین منتخب، گوہر شاہ ایڈوکیٹ وائس چیئرمین، شیرحوس جنرل سکرٹری، شیرنادرشاہی ترجمان، اعظیم شاہ انفارمیشن سکرٹری مقرر۔
عوامی ایکشن کمیٹی ضلع غذر کی نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا اس سلسلے میں تمام تحصیلوں سے چار چار ایکشن کمیٹی کے ممبران پر مشتمل 20 رکنی کور کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے بعد کور کمیٹی کے ممبران نے نئے عہدیداروں کا انتخاب بذریعہ الیکشن کیا گیا جس کے مطابق مقصد شاہ کو چیئرمین ایکشن کمیٹی غذر ، گوہر شاہ ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ وائس چیئرمین، شیرحوس ایڈوکیٹ جنرل سکرٹری، شیرنادر شاہی ترجمان، اعظیم شاہ پریس انفارمیشن سکرٹری جبکہ موسیٰ مدد فنانس سکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ نسیمہ شائق کو خواتین ونگ کا چیف ارگنائزر منتخب کیا گیا۔