پاراچنار: 2 روزکے وقفے کے بعد لوئر کرم کے 4 دیہاتوں میں سیکیورٹی فورسز نے دوبارہ آپریشن شروع کردیا ہے، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران میزد متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے جن علاقون میں دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا ہے ان میں ڈاڈکمر، اوچت، مندوری اور چارخیل شامل ہیں ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آپریشن میں پاک آرمی، ایف۔سی اور پولیس کے دستے حصہ لے رہے ہیں، مزکورہ دیہاتوں سے اب تک 100 سے زائدگھرانوں نے نقل مکانی کی ہے، پورے علاقے میں کرفیو کو نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث مقامی افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
Share.