سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے ، سرچ آپریشنز تھانہ سٹی، بنی ، وارث خان اور رتہ امرال کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں گھروں، دوکانوں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز تھانہ سٹی، بنی ، وارث خان اور رتہ امرال کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا، وارث خان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 02 ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن ، مختلف مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان ،02 سابقہ ریکارڈ یافتگان اور 01 گداگرکو گرفتار کیا،سرچ آپریشنز میں مجموعی طور پر 80 گھروں، 65دکانوں، 17کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر 200 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔