پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت پر جج نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسایا۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید کو پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔