اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر پارٹی اور کارکنوں کی سخت تنقید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ اور پپارٹی کی سیاسی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے نے عہدوں سے استعفے دے دیئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مسلسل تنقید کے بعد پسیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجہ کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کور کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔