معروف پاکستانی گٹارسٹ عدنان آفاق گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔
عدنان آفاق کا شمار پاکستان کے مشہور گٹار بجانے والوں میں ہوتا ہے جنہیں گٹار گورو بھی کہا جاتا ہے.عدنان آفاق کے انتقال کی خبر کی تصدیق آرٹس کونسل آف پاکستان نے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر کی۔ عدنان آفاق پیٹ کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا سرطان اسٹیج 4 میں پہنچ چکا تھا. وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے، انہوں نے بہت سے ہونہار نوجوان فنکاروں کو گٹار بجانے کی تربیت دی اور انہیں پاکستان میوزک انڈسٹری میں متعارف کرایا۔ ایلومنائی فیسٹیول کے اختتام پر آرٹس کونسل آف پاکستان نے عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔