راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دیں۔
راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزم نامزد کیا ہے۔ رپورٹ سی پی او راولپنڈی نے آئی ایچ سی میں جمع کرائی تھی۔ ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا جس پر انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم پر جواب جمع کرادیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں چار مقدمات درج ہیں، نیب راولپنڈی میں تین اور نیب لاہور میں ایک مقدمہ درج ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنے جوابات جمع کرائے۔توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی۔احتساب عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو تفتیش میں پیش رفت رپورٹ سمیت 8 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے عدت نکاح کیس میں رہا ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا۔