راولپنڈی (عدنان حیدر بری) تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا،مقتول سبزی منڈی میں فروٹ فروخت کرتا تھا ۔
قتل ہونے والا نوجوان منڈی میں فروٹ کا کام کرتا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ نور خان کو رات تین بجے تمنا نامی لڑکی نے فون کال پر بلا کر باہر بلایا جہاں عمران اسماعیل اور شاہ زیب نے قتل کر دیا ۔
نور خان نامی نوجوان کا تعلق پیر ودہائی فوجی کالونی نمبر 28 سے بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح چار بجے کے قریب پیش آنے والے واقعہ کے بعد تھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمنا نامی لڑکی اور اس کے والدین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
نور خان کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے،قتل کے واردات میں عمران و دیگر موقعہ سے فرار بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس اپنی جانب سے وقوعہ کی تحقیق کر رہی ہے ۔