کے ٹو ٹیلی وژن کے معروف شو ’’راشه پيښور ته“ یوم آزادی سپیشل نے پشاور کے شہریوں میں خوشیاں بکھیر دیں ۔
پشاور( شوبزڈیسک ) کے ٹو پشاور کا مقبول روڈ شو ’’راشه پيښور ته“ ، 14 اگست سپیشل خصوصی نشریات میں پشاور کے شہریوں میں نہ صرف خوشیاں بکھیرنے کا سبب بنا بلکہ اس روڈ شو میں مینہ شمس نے ہر خاص وعام سے بات چیت میں آزادی کی اہمیت سے بھی آگاہی دی ۔
’’راشه پيښور ته“ پشاور کے مختلف بارونق مقامات پہ ریکارڈ کیا جاتا ہے، اس شو میں مینہ شمس گپ شپ کے انداز میں لوگوں سے ایک دلچسپ پہیلی بھی پوچھتی ہیں جنکے دلچسپ جوابات بھی لوگ دیتے ہیں ۔
اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ پشتو، اردو، پنجابی، ہندکو سمیت ہر زبان میں لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں، اسلئے اسکے ناطرین قدرے زیادہ ہیں جی ایم قریشی ’’راشه پيښور ته“ شو کے پروڈیوسر ہیں ۔