جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی نالہ لئی میں پانی کی سطح نیچے آنا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ اور گوالمنڈی پر 17 فٹ تک نیچے آگی۔سب سے زیادہ بارش پی ایم ڈی ایچ ایٹ میں 89 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ شمس آباد 68، کچہری 36، سید پور 40، بوکرہ میں 73 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔بارش کے تھم جانے کے ساتھ ہی راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں سے پانی کی نکاسی مکمل کرلی گئی ہے۔
راولپنڈی میں ٹریفک معمول کے مطابق ہے پانی کسی جگہ کھڑا نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی بھی کردی ہے۔بارشوں کی مزید پیشن گوئی کے پیش نظر واسا نے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی مشینری کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔