گلگت: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25فروری سے 2مارچ 2025 تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور بعض مقامات پر شدید برف باری کا امکان ہے جس کے سبب پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
ڈی سی گلگت کے احکامات کے مطابق ضلع گلگت کے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں جبکہ بل بورڈ، بجلی کے تاروں اور پرانے درختوں کے آس پاس آمد و رفت میں احتیاط کریں. اس کے علاوہ خطر ناک مقامات پر سکونت پذیر لوگ با لخصوص گلیئشیرز کے اطراف میں رہائش پذیر لوگوں اور کچے مکانات میں رہائش رکھنے والے افر اد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی جاتی ہے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے۔