Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسروں سمیت 6 جوان شہید

    ستمبر 20, 2026
    کھیل

    ایشن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے ہرادیا

    ستمبر 20, 2026
    خاص خبریں

    قلات میں فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی افراد بازیاب

    ستمبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکہ، 54 افراد زخمی، 18 لاپتہ
    بین الاقوامی جون 22, 2026

    قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکہ، 54 افراد زخمی، 18 لاپتہ

    جون 22, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    راس لفان گیس کمپلیکس دھماکہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق دھماکہ تکنیکی حادثے کے باعث ہوا، واقعے کے بعد کوئی ایسا گیس اخراج نہیں ہوا جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

    دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شمال میں واقع راس لفان انڈسٹریل سٹی کے ایل این جی پروسیسنگ سینٹر میں دھماکے سے 54 افراد زخمی اور 18 افراد لاپتہ ہو گئے۔

    اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز دوحہ میں بھی سنی گئی۔ راس لفان انڈسٹریل سٹی قطر کا اہم صنعتی علاقہ ہے جہاں مائع قدرتی گیس، یعنی ایل این جی، کی پروسیسنگ سے متعلق اہم تنصیبات موجود ہیں۔

    قطر کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راس لفان گیس کمپلیکس میں پیش آنے والا دھماکہ ایک تکنیکی حادثے کے باعث ہوا۔ وزارت کے مطابق واقعے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے واضح کیا کہ دھماکے کے بعد ایسا کوئی گیس اخراج نہیں ہوا جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکے۔ حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قطری انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو گروپ سول ڈیفنس ٹیموں کے تعاون سے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ حکام کے مطابق پہلے تکنیکی حادثے کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کچھ ہی دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

    سرکاری ملکیتی کمپنی قطر انرجی نے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا کہ دھماکے سے پلانٹ کو کتنا نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پلانٹ قطر کی مقامی مارکیٹ کو گیس فراہم کرتا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے 43 کھرب 85 ارب سے زائد کے 88 مطالبات زر کی منظوری دیدی
    Next Article گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نےحلف اٹھا لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    ستمبر 18, 2026

    لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب

    ستمبر 17, 2026

    ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسروں سمیت 6 جوان شہید

    ستمبر 20, 2026
    کھیل

    ایشن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے ہرادیا

    ستمبر 20, 2026
    خاص خبریں

    قلات میں فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی افراد بازیاب

    ستمبر 20, 2026
    فیچرڈ

    احتجاج اور دھرنوں سے ملکی معیشت کو روزانہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا، وزیر خزانہ

    ستمبر 20, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 14, 2026

    اکیڈیمیا اور میڈیا صنعت کا ملاپ: ایٹم کونسل کے پہلے سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

    خاص خبریں

    اسلام آباد کے معروف مووَن پک ہوٹل میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    بین الاقوامی

    لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب

    ستمبر 17, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسروں سمیت 6 جوان شہید

    ستمبر 20, 2026
    کھیل

    ایشن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے ہرادیا

    ستمبر 20, 2026
    خاص خبریں

    قلات میں فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی افراد بازیاب

    ستمبر 20, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.