پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی علی الصبح ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکن کی اور غیر صحت بخش 1500 لیٹر دودھ تلف کردیا ۔
جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ دینہ اور جی روڈ روہتاس پر ناکے لگا کر 28 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 1 ہزار 500 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا ۔
پی ایف ایف نے کاروائیاں کرتے ہوئے 2 دودھ بردار گاڑیوں کو 65 ہزار کے جرمانے عائد کیے، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے ۔