کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گردوں سمیت 44 افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں 794 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، آپریشن لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، رحیم یار خان میں کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 44 افراد کو گرفتار کیا گیا۔