اٹک پولیس نے 26 نومبر کو پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں اٹک سے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن بساط طاہر کو گرفتار کرلیا۔
اٹک پولیس کے مطابق 26 نومبر 2024ء کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن بساط طاہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولی کے مطابق بساط طاہر سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کی صاحبزادی اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی ہیں۔