پی ایس ایل الیون کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کراچی اور لاہور میں جاری ہیں،ایونٹ کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے 6 وکٹو سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی، کوئٹہ کے 167 رنز کے ہدف کو ملتان نے 4 وکٹو ں کے نقصان پر18ویں اوور میں مکمل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سُپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹو کے نقصان پر167رنز بنائے ، جن میں سب سے زیادہ کپتان سعود شکیل نے 65 اور بیون جیکبز نے 49 رنز بنائے،ملتان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور عرفات منہاس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹو ں کے نقصان پر پورا کر لیا اور میچ جیت لیا، جن میں سب سے زیادہ سٹیو سمتھ نے 50 اور شان مسعودنے ناٹ آؤٹ 46 رنز بنائے ۔
کوئٹہ کی طرف سے حسن نواز نے 2 جبکہ الزاری جوزف اور سعود شکیل نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی، شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کے محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔


