پی ایس ایل 11 کے سنسنی خیز اور دلچسپ میچز کراچی میں جاری، ایونٹ کے 15 ویں میچ میں میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، کنگز کے 146 رنز ہدف کو زلمی نے آخری بال پر 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔
کراچی میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم مقررہ اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سےکوشل پریرا 58 اور کپتان مارنس لبوشین 27 رنز بناکر نمایاں رہے، پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں ۔
پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرکے دوسری کامیابی حاصل کی ،کپتان بابر اعظم 46،کوشل مینڈس 27 اور بریسول 25 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہے ۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے 19 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی ، حسن خان اور حنین شاہ نے ایک ، ایک وکٹ اپنے نام کی ، شاندار 4 وکٹیں لینے ، قیمتی 15 رنز بنانے اور دو کیچز لینے پر زلمی کے افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔


