سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ سروس بندکرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہاہے ۔نگران حکومت کاآئندہ عام انتخابات میں انٹرنیٹ سروس بندکرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔سکیورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے۔دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ان کامزید کہناتھاکہ پاکستان میں مشکل اور سخت ترین حالات میں بھی انتخابات ہوئے ہیں۔ ووٹ ڈالنا حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔پاکستان کے عوام اور منتخب پارلیمان پاکستان کے سیاسی اور جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔