پنڈی گھیب کے علاقہ احمدال میں پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کا ساتویں کلاس کےطالب علم پرتشدد، 12سالہ محمد علی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی نظر آرہے ہیں ۔
ٹیچر نے بچے کو کلاس روم میں بے دردی سے پیٹا،جس کے بعد بچے کی حالت غیر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ناظرہ ٹیچر نے بچے کو گھر والوں کو تشدد سے آگاہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ، دوسری جانب متاثرہ بچے کے والدین نے پولیس سے قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے ۔
پولیس نے ٹیچرمنیراحمد کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم کی میڈیکل رپورٹ آناباقی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔