امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موثر قیادت کے ذریعے ممکن ہوئے ۔
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل ٹروتھ میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ملاقات اچھی ہے، زیادہ ترنکات پر اتفاق ہوا لیکن واحد نکتہ جو واقعی اہم تھا جوہری معاملہ وہ نہیں ہوا’ ۔
امریکی صدر پاکستانی قیادت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی قیادت ان کا شکریہ ادا کرتی رہی ہے کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ ایک ممکنہ بڑی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا جس میں کروڑوں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں ۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات صبح سویرے شروع ہوئے اور تقریباً 20 گھنٹے تک جاری رہے جس دوران کئی نکات پر پیش رفت ہوئی، سب سے اہم مسئلہ ایران کا جوہری پروگرام ہے جس پر کوئی حتمی اتفاق نہ ہو سکا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ فوری اور مؤثر طور پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کو روکنے کا عمل شروع کرے گی ۔


