یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کیلئے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔
23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کے لیے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔پریڈ گراونڈ میں آویزاں ہونے والے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر اور بل بورڈ تیار کرلئے گئے ۔بل بورڈ بنانے والے ماہرین نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ویلڈنگ انچارج نے کہا کہ ہم پورا سال 23مارچ کا انتظار کرتے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں جذبے اورخوشی کیساتھ اس کام کوانجام دیں۔جب ہمارے عزیز ٹی وی پر ہمارا بنا کام دیکھتے ہیں توہمارے جذبات بیان نہیں کیے جاسکتے۔
دوسری جانب سینٹری ورکرز نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی جو ہمیں ملی ہے اسکی وجہ سے ہی ہم اس ملک میں خوشحال ہیں۔ یہ خوشی کا تہوار سال بعد آتا ہے اس لیے ہم سب اس دن کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں۔ ہمارے خوبصورت پاکستان میں مسلمان، عیسائی اور سکھ سب ہیں۔ اس لیے یہ ہم سب کے لیے آزادی کا دن ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔پینٹرزکا کہناتھاکہ 23مارچ کے حوالے سے ہمارے دلوں میں بہت جذبات ہیں اس لیے ہم سب بہت خوشی سے کام کرتے ہیں۔ ہم سب مل کر پاکستان کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پوری دنیا میں ہمارے ملک کا نام روشن ہو