مانسہرہ کے علاقے اوگی میں توحید روڈپر پولیس اہلکار دن دیہاڑے قتل ، جبکہ تورغر پولیس کا اہلکار بھی فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کاواقعہ اوگی بازارمیں توحیدروڈ پر پیش آیا جب مسلح ملزمان نےمانسہرہ پولیس کے اہلکار یاسرساکن نڑیالہ پراندھادھندفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی زدمیں بازارمیں خریداری میں مصروف یوسف نامی نوجوان بھی آیا اور شدیدزخمی ہوگیا،مذکورہ نوجوان بھی تورغرپولیس کانسٹیبل بتایاگیاہے،واقعہ کی اطلاع پر ایم پی اے اکرام غازی ،ایس آپس پی اوگی نذیرخان،ڈی ایس پی وحیدخان بمعہ ایس ایچ اوگل نوازجائے وقوعہ پہنچ گئے،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کیٹگری ڈی ہسپتال اوگی منتقل کردی،جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ وجہ قتل سابقہ عداوت بتائی جارہی ہے۔