تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک، ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر عابد علی ولد عبد الخالق سکنہ اسلام کوٹ کو گرفتار کر لیا۔ عابد علی سے 2 کلو چرس اور 120 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ عابد علی منشیات سمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
اسی دوران، دوسری کاروائی میں، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ایک موٹر سائیکل چور، منگل خان، کو گرفتار کر لیا۔ منگل خان پر الزام ہے کہ اس نے ایک شہری کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے کر اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس اور مالیتی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔
حسن ابدال پولیس کے مطابق منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ بروقت کاروائی کی جا سکے۔