پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حکومت سازی کیلئے متحدہ قومی موومںٹ (ایم کیو ایم) کو 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہے
زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت میں آئی ٹی، اوور سیسز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ، صحت کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
جبکہ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک کابینہ میں شمولیت ہمارے لیے مشکل ہوگا۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں 17 نشستیں جیت کر تیسری بڑی جماعت ہے۔