اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی۔
دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن ہوا
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔