غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس اولپمکس 2024 میں بھارتی خاتون ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم بھی شریک تھی تاہم انتم پنگھل اور ان کو اپنی ٹیم سمیت پیرس سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے، اولمپکس انتظامیہ کے مطابق ریسلرانتم پنگھل نے نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ان کوانکی ٹیم سمیت ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتم پنگھل نے اپنا ایکریڈیشن کارڈ اپنی بہن کو دے کرنہ صرف قانون کی خلاف ورزی بلکہ اس کو گیمز ویلج جانے اور اپنا سامان جمع کرنے کوبھی کہا جو کہ نظم وضبط کے خلاف تھا، بھارتی ریسلر کی بہن وہاں داخل ہونے میں کامیاب توہوگئی لیکن واپسی پہ سیکیورٹی اہلکار نے پکڑلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتم پنگھل کی واپسی بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شرمندگی کا باعث ہے کیونکہ صرف ریسلر ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ موجودانکی پوری ٹیم کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔