پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔
وزیر اعظم شہباز نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے فوری ردعمل پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کی تعریف کی۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی تجویز دی۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کے جذبات کو بھی سراہا اور پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔