Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»حکومت»پاکستان میں اولیو ویلیو چین کے فروغ کو قومی ترجیح بنایا جائے، رانا تنویر حسین
    حکومت ستمبر 15, 2026

    پاکستان میں اولیو ویلیو چین کے فروغ کو قومی ترجیح بنایا جائے، رانا تنویر حسین

    ستمبر 15, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اولیو کلچر پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان میں زیتون کے شعبے کے فروغ، ویلیو چین کی ترقی اور کسانوں کی آمدن میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈاکٹر محمد طارق کی سربراہی میں اولیو کلچر پراجیکٹ ٹیم نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ تین سال کے دوران 15 ہزار ایکڑ رقبے پر زیتون کی شجرکاری کا منصوبہ ہے، جبکہ اس عرصے میں 20 لاکھ زیتون کے پودے فراہم کیے جائیں گے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان میں اولیو ویلیو چین کے فروغ کو قومی ترجیح بنایا جائے۔

    زیتون کی شجرکاری کے ساتھ پروسیسنگ، اسٹوریج اور مارکیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دینا ہوگی تاکہ اس شعبے سے حقیقی معاشی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اولیو ویلیو چین کا مرکزی اور بنیادی فائدہ پہنچنا چاہیے۔

    پوٹھوہار کے موجودہ زیتون پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    اولیو سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور شمولیت بھی بڑھائی جائے۔

    رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ ہر اولیو کلسٹر میں ایکسٹریکشن اور پوسٹ ہارویسٹ سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ زیتون کے تیل کا معیار بہتر بنانے کے لیے مؤثر ٹیسٹنگ اور اسٹوریج کا نظام ضروری ہے۔

    وفاقی وزیر نے زیتون کے ضمنی اجزا کو ضائع ہونے سے بچانے اور انہیں ویلیو ایڈیشن کے لیے استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے مشینری کی ضروریات اور اخراجات کا حقیقت پسندانہ بنیادوں پر دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

    رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی اولیو ویلیو چین کسانوں کی آمدن میں اضافے کے ساتھ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

    اولیو کلچر پراجیکٹ اولیو ویلیو چین پاکستان میں زیتون کی شجرکاری پوٹھوہار زیتون رانا تنویر حسین زرعی ترقی زیتون کا شعبہ زیتون کی کاشت زیتون کے پودے کسانوں کی آمدن
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی، احسن اقبال
    Next Article ازبکستان کا میڈیا وفد سات روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    اسلام آباد

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 1, 2026
    باہمی تعاون

    پاک چین دوستی خطے کے امن و ترقی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

    اکتوبر 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    حکومت جی بی کے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

    اکتوبر 5, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.