Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 23 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست
    خاص خبریں نومبر 18, 2025

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

    نومبر 18, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan makes a winning start in the tri-nation T20 series, defeating Zimbabwe by 5 wickets
    پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سہ ملکی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، مہمان ٹیم کے 148 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں پر مکمل کرکے کامیابی حاصل کی، شاندار آل راونڈ کارکردگی پر محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا ، زمبابوے کے اوپنر نے اپنی ٹیم کو شاندار 72 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر کے پویلین لوٹتے ہی دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔

    وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں نے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو مسلسل پریشر میں رکھا اور زمبابوے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی ۔

    زمبابوے کی جانب سے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی، مارونامی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے ۔

    زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

    فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے ۔

    پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

    شاندار آل راونڈ کارکردگی پر محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور 20 قیمتی اور جارحانہ رنز بھی بنائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی

    نومبر 18, 2025

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 23 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 23 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد

    نومبر 18, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    فیچرڈ

    واناکیڈٹ کالج میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 650 کیڈٹس اور اساتذہ بحفاظت ریسکیو

    نومبر 12, 2025
    خاص خبریں

    پاک افغان بارڈرز کو تجارت کے لیے فی الفور کھولا جائے، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری

    نومبر 12, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 23 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.