پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر پاکستان نے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں شدید خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ آئندہ چند دنوں میں ہونے والی ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ایرانی سفیر کو بھی اپنے ملک جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے ہونے والا حملہ ایک غیر قانونی عمل ہے جو عالمی قوانین اور یو این چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود ایرانی سفیر جو اس وقت اپنے ملک کے دورے پر ہیں، ممکن ہے کہ وہ فی الحال پاکستان واپس نہ آئیں. پاکستان نے ایران کے تمام اعلیٰ حکومتی سطح کے دوروں کو بھی معطل کر دیا ہے۔