Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»باہمی تعاون»پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط
    باہمی تعاون ستمبر 21, 2026

    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط

    ستمبر 21, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

    ان معاہدوں کے تحت ملک میں 3 اہم ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

    وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے دستخط کیے۔

    ان پروگراموں سے سرمایہ کاری، قانون کی حکمرانی اور کاروباری ماحول کو تقویت ملے گی۔

    حکام کے مطابق اس مالی معاونت کے ذریعے توانائی اور ماحولیاتی استحکام کے اقدامات بھی آگے بڑھیں گے۔

    گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔

    منصوبے کے تحت ٹیکس نظام اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی بہتر بنائی جائے گی۔

    خیبرپختونخوا کے آف گرڈ دیہی علاقوں میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے ساتھ صوبے کے توانائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری اور شراکت بھی بڑھائی جائے گی۔

    وزارت اقتصادی امور کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی انصاف تک رسائی بہتر بنائی جائے گی۔

    پنجاب اور سندھ میں متبادل اور تجارتی تنازعات کے حل کا نظام مضبوط کیا جائے گا۔

    پروگرام کے نتیجے میں یورپی اور دیگر غیرملکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھنے کی توقع ہے۔

    سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے یورپی یونین کی مسلسل معاونت اور شراکت داری کو قابل قدر قرار دیا۔

    محمد حمیر کریم نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہیں۔

    محمد حمیر کریم کے مطابق ان اقدامات سے دیہی علاقوں میں بجلی تک رسائی اور تجارتی تنازعات کے حل کے نظام میں بہتری آئے گی۔

    یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری میں معاونت کے عزم کا اظہار ہیں۔

    6 کروڑ 50 لاکھ یورو اقتصادی تعاون پاکستان اور یورپی یونین ترقیاتی پروگرام خیبرپختونخوا غیرملکی سرمایہ کاری قابل تجدید توانائی قانون کی حکمرانی گلوبل گیٹ وے یورپی یونین
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
    Next Article کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم

    اکتوبر 11, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کرديا گیا

    اکتوبر 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.