میرپور آزادکشمیر میں یوم الحاق پاکستان جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔
ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک الحاق پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض، ضلعی آفیسران سیاسی سماجی نمائندوں وکلاء تاجر طلباء سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء ریلی پاکستان اور پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کرریے تھے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ دن انیس جولائی انیس سو سینتالیس کو سری نگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس قرارداد میں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا
بھارت نے کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ توڑنے کے لیے تمام تر مظالم بھی آزما لیے . لیکن آج بھی کشمیری عوام ہر سال کی طرح یوم الحاق پاکستان منارہی ہے کشمیری بھارت سے مکمل آزادی اور الحاق پاکستان کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ریلی کے اختتام پاکستان کے استحکام کشمیر کی آزادی اور کشمیری شہدا کےلئے خصوصی دعا کی گئی