پاک افغان طورخم بارڈر آج (جمعہ) سے تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
طورخم بارڈر 17 سے 19 مئی تک بند رہے گا۔ بارڈر تین دن تک پیدل آمدورفت کے لیے بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ اور امپورٹ کارگو گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ حکام نے کہا ہے کہ چونکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن حکام اپنا نظام نئے دفاتر میں منتقل کر رہے ہیں، اس لیے سرحد بند کر دی گئی ہے۔ پیر سے پاک افغان سرحد مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گی۔