Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ

    فروری 26, 2026
    حکومت

    گرین ٹورزم پاکستان کی دور اندیش حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت

    فروری 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»ہماری معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے اور آگے معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے،وزیراعظم
    فیچرڈ فروری 8, 2025

    ہماری معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے اور آگے معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے،وزیراعظم

    فروری 8, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Our economy has stood on its feet and the journey of economic development is ahead, Prime Minister
    ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لیے آگے بڑھنا ہو گا ،وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ جون 2023 کی بات ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا، ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر تھا، مہنگائی کا طوفان تھا، پاکستان کے طول و عرض میں عوام نے انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے ۔

    اسلام آباد میں یوم تعمیروترقی کےموقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے اگر 2.4 فیصد پر آچکی ہے تو اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے اور اس میں زندگی کے تمام طبقات نے حصہ ڈالا ہے، جس پر میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، احسن اقبال اور وزیر خزانہ نے ’اڑان پاکستان‘ کا مختصر مگر تفصیلی احوال بیان کیا ہے، اس میں ہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب ہماری معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے اور آگے معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے، میں بزنس کمیونٹی سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں کہ ہم نے مشکل فیصلے کرلیے لیکن آگے سفر بھی آسان نہیں ہے لیکن ایک امید پیدا ہوگئی ہے، اس میں آپ نے میرا بھرپور ساتھ دینا ہے، کس طرح ایکسپورٹ کو آگے بڑھانا ہے، کس طرح انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے اور ٹیکسز کو نیچے لانا ہے ۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اور وزیر خزانہ و دیگر لوگوں کی شاندار کاؤشوں کے نتیجے میں ہم ستمبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے، اس کے بعد آج ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑے ملک کی معیشت کی صورت حال آپ کے سامنے ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیز ملک کی معیشت کو مثبت قرار دے رہی ہیں ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے دس ماہ میں آپ کی دعاؤں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، میرا بس چلے تو ٹیکس فوری 15 فیصد کم کردوں، مشکل فیصلے کر چکے ہیں لیکن آگے کا سفر بھی اتنا آسان نہیں ہے، مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم ملک کو ان شا اللہ مزید آگے قابل فخر پوزیشن پر لے جائیں گے، یہ پہلی حکومت ہے جو اداروں کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ملک میں سرمایہ کاری آئے گی نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر رہی ہے، ملک میں دوبارہ دہشتگردی کیوں آ رہی ہے اس کا جواب دینا ہوگا ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ایس اوایز نہیں چلانے، سرمایہ کارانہیں خریدیں اور چلائیں، حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں ہے یہ کام نجی شعبے کا ہے، سرمایہ کاروں سے کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لیے آگے بڑھنا ہو گا ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ القابات سے پکارتے ہیں لیکن مجھے اس کی ’رتی‘ برابر بھی پروا نہیں ہے، تنخواہ دار طبقے نے پاکستان کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاٹک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    Next Article اس بار اسلام آباد مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026

    پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رپورٹ

    فروری 26, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی مانسہرہ آمد، لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    فروری 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ

    فروری 26, 2026
    حکومت

    گرین ٹورزم پاکستان کی دور اندیش حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت

    فروری 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کر دیا

    فروری 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پنجاب

    رمضان میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کا آغاز

    فروری 16, 2026
    کھیل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے ہرادیا

    فروری 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ

    فروری 26, 2026
    حکومت

    گرین ٹورزم پاکستان کی دور اندیش حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت

    فروری 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.