Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم نامزد، 27 اگست کو حلف اٹھائیں گے

    اگست 26, 2026
    اسلام آباد

    پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، تحقیقات کا حکم

    اگست 26, 2026
    خاص خبریں

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، مزید 11 دہشتگرد ہلاک
    خاص خبریں جنوری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، مزید 11 دہشتگرد ہلاک

    جنوری 10, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Operations against terrorists continue in Khyber Pakhtunkhwa, 11 more terrorists killed
    شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں شمالی وزیرستان اور کرم میں کی گئیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 جنوری 2026 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 خوارج مارے گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ اور مشترکہ طور پر کی گئی، جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ۔

    ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سپانسرڈ خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار اور قوت سے جاری رکھیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت
    Next Article ڈی پی او مری کی ہدایت پر فحاشی کے خلاف بڑی کارروائی، 14 افراد گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم نامزد، 27 اگست کو حلف اٹھائیں گے

    اگست 26, 2026

    پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، تحقیقات کا حکم

    اگست 26, 2026

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم نامزد، 27 اگست کو حلف اٹھائیں گے

    اگست 26, 2026
    اسلام آباد

    پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، تحقیقات کا حکم

    اگست 26, 2026
    خاص خبریں

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر

    اگست 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    اسلام آباد

    عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    اگست 21, 2026
    پنجاب

    راولپنڈی میں گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم نامزد، 27 اگست کو حلف اٹھائیں گے

    اگست 26, 2026
    اسلام آباد

    پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، تحقیقات کا حکم

    اگست 26, 2026
    خاص خبریں

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.