رمضان 2024 پاکستان اور دنیا کے مختلف حصوں میں ختم ہو رہا ہے اور سب کی نظریں عید کے اعلان کے لیے چاند دیکھنے والی کمیٹی پر لگی ہوئی ہیں۔
پاکستان میں عید 2024 کی تاریخ
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا۔چاند نظر آنے سے پاکستان میں عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا تعین ہو جائے گا۔ فلکیاتی پیشین گوئی کے مطابق 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل (9 اپریل) کو اسلام آباد میں ہوگا۔ دیگر زونل اور ضلعی کمیٹیاں بھی منگل کی شام کو چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں وصول کرنے کے لیے میٹنگ کریں گی۔
عید کی چھٹیاں 2024
حکومت پاکستان نے ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 10 سے 12 اپریل تک اور ہفتے میں چھ دن کام کرنے والوں کے لیے 10 سے 13 اپریل تک عیدالفطر کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔