گلگت بلتستان میں گزشتہ دنوں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی دو جرمن کوہ پیما میں ایک کوہ پیما لورا ڈاہلمائر چل بسیں ، دوسری کوہ پیما کو گزشتہ روز ریسکیو کردلیا گیا تھا ۔
گلگت: دو جرمن خواتین کوہ پیما 28 جولائی کو لیلیٰ پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے بعد شدید زخمی ہو گئی تھیں ۔
ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو گزشتہ روز ریسکیو کرلیا گیا تھا تاہم 31 سالہ جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر لاپتہ تھیں جن کی اب گلگت بلستان حکومت کے ترجمان نے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔
31 سالہ جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر کو جرمنی کی سب سے کامیاب ایتھلیٹس میں سے ایک سمجھا جاتا تھا، انہوں نے 2018 کے پیونگ چانگ ونٹر اولمپکس میں دو طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 7 عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل حاصل کیے ۔