1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمانوں کی خواہشات کے برعکس گلگت بلتستان کو ہندوستان سے ملانے کا اعلان کیا توگلگت بلتستان کے عوام مہاراجہ کے اس فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے غیور عوام نے آزادی کے لئے عظیم جدوجہد کی، گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ڈوگرہ کمانڈر گھنسارا سنگھ کو ہتھیار ڈالنے پرمجبور کیا اورمہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کر دیا۔ گلگت کی عوام نے پاکستان کیساتھ غیرمشروط الحاق کا اعلان کیا اور بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگرہ راج کیخلاف عَلَمِ بغاوت بلند کیا،گلگت سکاؤٹ اور نوجوانوں نے 72 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کروا کے پاکستان سے ملایا۔
گلگت بلتستان کی عوام کی جدوجہدکا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا۔ ڈوگرہ راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاوں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا،14 اگست 1948 کو تقریباً ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا۔ ناظرین: گلگت بلتستان میں ڈوگرا افواج کی شکست کو آ ج بھی ایک بڑا معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے۔