پشاور: سکیورٹی فورسز کی عزمِ استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے اور سرنگیں تباہ کی گئیں.
آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
اس دوران متعدد خارجی دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔


